Categories: مشرق وسطی

شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی تفتیش کے بعد اقوام متحدہ کی ٹیم لبنان پہنچ گئی

اقوام متحد ہ معائنہ کار شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تفتیش مکمل کرنے کے بعد لبنان پہنچ گئے،امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے’امریکا اقوام متحدہ کی رپورٹ کا انتظار نہیں کرے گا’۔

بشارالاسد نے اپنا اقتدار بچانے کے لیے شہریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کا مشکوک استعمال کیا تو مغربی ممالک اور اسکے اتحادی شام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے؛امریکا ، برطانیہ اور فرانس نے شام پر فوجی کارروائی کرنے کی ٹھان لی جبکہ امریکا نے چھٹا بحری بیڑہ بحیرہ روم پہنچا دیا۔

امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی سزا شامی صدر بشارالاسد کو ضرور ملے گی جبکہ وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ فوجی کارروائی کے معاملے میں امریکہ اقوامِ متحدہ کے انسپکٹروں کی رپورٹ کا انتظار کئے بغیر حملہ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کر لے گا۔

فرانسیسی صدر کا کہنا ہے برطانوی پارلیمان کی طرف سے شام پر حملے کے خلاف ووٹ دینے سے فرانس کا عزم نہیں بدلا، ادھر اقوام متحدہ کے کیمیائی ہتھیاروں کے معائنہ کار بھی تفتیش مکمل کرنے کے بعد لبنان پہنچ گئے ہیں۔

دمشق کے نواح سے حاصل کردہ نمونوں کی تفتیش ہالینڈ میں ہوگی جس کی رپورٹ دوہفتے میں آئے گی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے چودہ سو انتیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دنیا نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

5 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago