پاکستانی طالبان کاایک ایسا گروپ وجودمیں آیاہے جومختلف جیلوں میں مقیداپنے ساتھیوں کی رہائی کے پروگرام کوعملی شکل دے گا۔
اسی گروپ نے 30جولائی کوڈیرہ اسماعیل خان جیل پردھاوا بولاتھا، قبائلی علاقوں میں فعال پاکستانی طالبان کی نگرانی میں قائم ہونے والے نئے گروپ کانام انصارالاسیر رکھا گیاہے۔
جرمن خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایسا دکھائی دیتاہے کہ عدنان رشید اب اس گروپ کی کمانڈ کررہاہے۔ 30جولائی تک کوئی بھی گروپ انصارالاسیر کے بارے میں کچھ نہیں جانتا تھا۔
طالبان کایہ گروپ پاکستان کی مختلف جیلوں پرحملوں کی منصوبہ بندی اوراس پرعمل پیراہونے کی کوششوں میں ہے۔ عدنان رشید نوعمر لڑکوں کو جیل توڑنے کی خصوصی تربیت دینے کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
انصارالاسیر کوبنیادی سرمایہ طالبان اوردوسرے گروپ فراہم کرتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان