Categories: پاکستان

پشاور: مسافر بس میں دھماکہ، نو افراد ہلاک

پشاور کے علاقے متنی بازار کے شیر علی مارکیٹ میں مسافر وین میں زور دار دھماکہ سے نو افراد ہلاک 9 زخمی ہو گئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے چار افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاک ہونے والے افراد میں تین کا تعلق متنی سے جبکہ ایک کا تعلق کھوئی حسن خیل سے ہے ۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 4سے 5کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا اوت دھماکہ خیز مواد گاڑی کی چھت پر رکھا گیا تھا جو متنی کے علاقے میں پہنچتے ہی روز دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
بم ڈسپوزل افسر عبدل حق کا کہنا ہے کہ تقریباً چار سے پانچ کلوگرام دھماکہ خیز مواد بس کی چھت پر نصب کیا گیا تھا۔

صوبائی دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقے متنی کے شیر علی بازار میں کوچ میں 18 مسافر سوار تھے۔

وین سکیم چوک سے متنی کی جانب آرہی تھی کہ متنی چوک میں پہنچتے ہی گاڑی کی پچھلی سائیڈ میں دھماکہ ہو گیا جس سے گاڑی میں بیٹھی تمام سواریاں شدید زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طور پر موقع پر موجود افرادنے قریبی ہسپتال پہنچایا ۔
واقعہ میں بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر محفوظ رہے جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ مسافر وین کا فرنٹ حصہ بھی محفوظ رہا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

جائے وقوہ پر موجود ایس پی رورل شفیع اللہ نے بتایا کہ دھماکہ چلتی بس میں ہوا ہے اوردھماکے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔ ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر شیراز نے بتایا کہ 9زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) نے دھماکے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

ٹی ٹی پی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارا دھماکے سے کوئی تعلق نہیں، جیسا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ہم ایسے عوامی مقامات کو نشانہ نہیں بناتے جہاں عام آدمی کو نقصان پہنچے۔
ڈان

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago