ایساف کے ترجمان نے حادثے میں 2 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق علاقے میں طالبان کی جانب سے کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی جب کہ طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کے خاص تربیت یافتہ جنگجوؤ ں نے ہیلی کاپٹر مار گرایا۔
عینی شاہدین نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر صوبہ ننگرہار جس کی سرحد پاکستان سے ملتی ہے کے علاقے پچیروااگام میں گر کر تباہ ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قندھار میں شدید طوفان کے باعث بھی ایک امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 5 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
ایکسپریس نیوز
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید