Categories: مشرق وسطی

اسدی فوج نے دمشق کے نواح میں توشکا میزائل برسادیے

شامی حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی مقامی رابطہ کمیٹیوں کا کہنا ہے کہ صدر بشارالاسد کے ماتحت فوج نے زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل توشکا سے دمشق اور اس کے نواحی علاقوں میں باغیوں پر حملے کیے ہیں۔

 

کمیٹیوں کی اطلاع کے مطابق صدر بشارالاسد کے خلاف جاری عوامی احتجاجی تحریک کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ سرکاری فوج نے دارالحکومت میں دو مرتبہ اس قسم کے میزائل فائر کیے ہیں۔
شامی فوج نے ہفتے کے روز دمشق کے نواحی علاقے البازرہ پر توشکا میزائل فائر کیا تھا۔اس سے چند روز قبل دارالحکومت کے نواح میں واقع فلسطینی مہاجرین کے کیمپ یرموک پر اس قسم کے ہتھیار سے حملہ کیا گیا تھا۔
توشکا مختصر فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے اور اس کو گاڑی کے ذریعے چلانے والی جگہ پر لے جایا جا سکتا ہے۔توشکا میدان جنگ میں لڑنے والے فوجیوں کے استعمال کے لیے بنایا گیا تھا۔
یہ میزائل اپنے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے۔یہ اپنے ہدف پر پہینچنے سے صرف سولہ میٹر قبل پھٹ جائے تو بہت ہی خطرناک ثابت ہوتا ہے۔یہ پانچ سو کلو گرام تک وارہیڈز اپنے ہدف تک لے جاسکتا ہے۔اس کے وار ہیڈز کو کیمیائی اور حیاتیاتی وار ہیڈز سے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب میڈیا کی یہ رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں کہ انقلابی جنگجوؤں اور فوجیوں پر مشتمل جیش الحر کے پاس برطانوی ساختہ سنائپر بندوقیں اے ایس 50 موجود ہیں۔یہ وزن میں بہت ہلکی ہیں۔اس بندوق کے پرزوں کو بڑی آسانی سے الگ الگ کیا جاسکتا ہے اور پھر فوری جوڑا جا سکتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago