تازہ اطلاعات کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے اندر 14 فلسطینی مہاجرین کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔
شام میں سرگرم ورکنگ گروپ برائے فلسطینی پناہ گزیں کا کہنا ہے کہ احمد العلان، عارف سعدیہ اور موفق الجلاد کو یرموک کیمپ کی العروبہ کالونی میں گولہ باری کرکے شہید کیا گیا، اس سے قبل علی الصبح کی ایک کارروائی میں اسی کیمپ کے حسین السلمان شہید ہوگئے تھے، اسی طرح کچھ روز قبل کی گولہ باری میں زخمی ہونے والے نوجوان یوسف حدید بھی آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ہیں۔
دمشق کے قریب واقع الحسینیہ کیمپ کے الذبابیہ ٹاؤن پر برسائے گئے راکٹوں اور گولوں کی زد میں آکر شہید ہونے والے سات افراد میں محمد السقال، طالب العلی، احمد عبد القادر، نضال السفاف، احمد شعیب اور دو نامعلوم فلسطینی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق دمشق کے نواح میں واقع فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ ’’خان الشیخ‘‘ میں کچھ ہفتے قبل زخمی ہونے والے سھیر امونہ بھی شہادت پا گئے ہیں۔ الرمل کیمپ کے رواء حلاق دمشق کے ایک حراستی مرکز میں اپنے بیٹے سے ملاقات کے لیے جاتے ہوئے گولہ باری کی زد میں آکر جام شہادت نوش کر گئے۔ خان دنون کیمپ کے قریب ہونے والے جھڑپوں میں خان الشیخ کیمپ کے رہائشی نوجوان علاء فارس شہید ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید