اس کارروائی کے دوران حملہ آور دستوں نے علاقے کو بجلی کی فراہمی بھی معطل کر دی۔
دوسری جانب شامی فوج نے ملک کے شمالی شہروں پر گولا باری کا بمباری کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ دمشق کی جنوبی کالونیوں اور نواحی دیہات میں براہ راست لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔
دمشق سے انقلاب کونسل کے مطابق سرکاری فوج نے العتیبہ بلدیہ اور اردگرد علاقوں پر بھاری توپخانے سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں خواتین سمیت متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ گولا باری سے اہالیان علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا جس کی وجہ سے بڑی تعداد نے متاثرہ مقامات سے محفوظ جگہوں کی جانب نقل مکانی شروع کر دی۔
جنوبی دمشق سے ملنے والی اطلاعات میں متعدد علاقوں بالخصوص یرموک مہاجر کیمپ کو نشانہ بنانے کی اطلاعات ہیں۔ کیمپ کے گرد و نواح میں سرکاری فوج اور جیش الحر کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ جھڑپوں کے ساتھ دارلحکومت زوردار دھماکوں سے لرز اٹھا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان