تم میرے بعد میرے جان نشین ہو تم تقویٰ اختیار کرو اور جب بھی اللہ تبارک وتعالیٰ کا ذکر کرو تو ساتھ حضرت محمدﷺ کا نام ضرور لو‘ کیونکہ میں نے ان (ﷺ) کا نام عرش پر اس وقت لکھا ہوا دیکھا جبکہ میں روح اور مٹی کی درمیانی حالت میں تھا (یعنی روح پھونکی جارہی تھی) پھر میں نے تمام آسمانوں کا چکر لگایا تو میں نے آسمان میں کوئی جگہ نہیں دیکھی جہاں محمد (ﷺ) کا نام نہ لکھا ہو۔ میرے رب نے مجھے جنت میں رکھا تو جنت میں کوئی پھل‘ کوئی دریچہ‘ ایسا نہیں دیکھا جس پر اسم ’’محمد‘‘ ﷺ تحریر نہ ہو۔ اے میرے بیٹے یہ نام محمدﷺ میں نے حوروں کے سینے پر‘ فرشتوں کی آنکھوں کی پتلیوں پر‘ شجرطوبیٰ اور سدرۃ المنتہیٰ کے پتوں پر لکھا دیکھا ہے۔ تم بھی کثرت سے ان (ﷺ) کا ذکر کرو کیونکہ فرشتے بھی ہروقت ان (ﷺ) کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔ (الخصائص الکبریٰ جز اول)
حضرت سعد بن ابی وقاض رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے مروی ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا بلاشبہ اور بالیقین ایسے کلمے کو جانتا ہوں کہ اگر کوئی مصیبت زدہ اسے پڑھے تو اللہ تبارک وتعالیٰ اسے اس مصیبت سے نجات عطا فرمادیتا ہے۔ وہ کلمہ میرے بھائی حضرت یونس علیہ السلام کا ہے جس سے انہوں نے تاریکیوں میں ندا کی تھی۔
لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ۔ (مدارج النبوۃ)نبی کریم ﷺ نے فرمایا اسے پڑھنے والے کی دعا کو اللہ تعالیٰ شرف قبولیت بخشتا ہے۔ (ترمذی شریف)
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان