“سنی آن لائن” کی رپورٹ کے مطابق سنی طلبا کے سالانہ اجتماع کا باقاعدہ آغاز جمعرات کی صبح جامعہ کے احاطے میں واقع جامع مسجد مکی میں ہوا۔ اجتماع کی آخری نشست مغرب کے بعد منعقد ہوئی جہاں مہتمم دارالعلوم زاہدان شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے حاضرین سے خطاب کیا۔
علمائے کرام اور مختلف جامعات کے سنی اساتذہ سے ملاقات کے اجتماع میں مخلتف پروگرامز پیش کیے گئے جن میں بیانات، نظمیں، سوال جواب، کتب میلہ اور جرائد ومجلوں کی نمائش شامل ہیں۔
یاد رہے ہرسال مارچ میں ایران کی مخلتف یونیورسٹیوں کے سنی طلبا و طالبات دارالعلوم زاہدان پہنچ جاتے ہیں جہاں علم ودانش اور اصلاح اخلاق و اعمال کی اہمیت ان کیلیے واضح کی جاتی ہے۔
اس سال کے اجتماع میں بڑی تعداد میں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید اس اہم اجتماع کے آخری خطیب تھے جنہوں نے سات مارچ 2013ء کی شام کو شرکائے مجلس سے خطاب کیا۔ خطاب کے بعد اجتماعی دعا کی گئی جس سے اجتماع کا اختتام ہوا۔
سنی آن لائن
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان