Categories: مشرق وسطی

مسجد الحرام کی توسیع کے منصوبے پر 24گھنٹے کام جاری

مسجد الحرام کی توسیع کے منصوبے پر مکہ المکرمہ میں 24گھنٹے کام جاری ہے، منصوبے کے تحت حرم کی شمالی اور جنوبی سمت میں ممکنہ حد تک توسیع اور نئے بیت الخلا تعمیر کیے جائیں گے۔
منصوبے میں گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کے الگ الگ جدید راستے بنائیں جائیں گے۔ حرم مکہ کے منفرد توسیعی منصوبے میں ہیلی پیڈ بھی بنائے جارہے ہیں تاکہ کسی ہنگامی صورت یا بیمار لوگوں کو رمضان اور حج کے دنوں میں غیر معمولی رش کے اوقات میں ٹریفک جام کی صعوبت سے بچاتے ہوئے علاج کی خاطر فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جا سکے۔
سعودی اخبار کے مطابق حالیہ توسیعی منصوبے میں زائرین کے لیے ضرورت کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان میں ٹھنڈے پانی کی سبیلیں، ویسٹ منیجمنٹ، سیکیورٹی سسٹم اور شمالی کمپاؤنڈ میں سائے کیلیے چھتریوں کا خودکار نظام خصوصی طور پر قابل ذکر ہیں۔ ذرائع کے مطابق توسیعی منصوبے میں 15 ہزار ٹوائلٹ تعمیر کیے جا رہے ہیں، جن میں جدید ترین ماحول دوست ہیومن ریسورس فری خودکار صفائی کا انتطام ہو گا۔

ایکسپریس نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

4 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago