Categories: مشرق وسطی

عراق:مغربی صوبہ الانبار میں 48 شامی فوجی ہلاک

عراق کے مغربی صوبہ الانبار کے نزدیک واقع الرطبہ کے صحرا میں مسلح افراد نے اڑتالیس شامی فوجیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔

العربیہ کے نمائندے نے عراقی حکام کے حوالے سے ان شامی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔یہ خونریز واقعہ عراق کی مسلح افواج کے شام کے اندر جیش الحر کے ٹھکانوں پر بمباری کے چند روز بعد پیش آیاہے۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ شام کے پینسٹھ فوجیوں اور سرکاری عہدےداروں نے گذشتہ جمعہ کو خود کو حکام کے حوالے کیا تھا۔ان پر حملے میں چھے عراقی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہواکہ عراق میں شامی فوجیوں پر کس گروپ نے حملہ کیا ہے۔

شامی باغیوں نے عراق اور شام کے درمیان واقع سرحدی گذرگاہ اليعربية پر قبضہ کررکھا ہےاور سرحدی کے دوسری جانب شامی باغیوں کے کنٹرول کے بعد شامی فوجی عراق کے علاقے کی جانب آ گئے تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago