Categories: مشرق وسطی

عراق کے مختلف علاقوں میں متعدد بم دھماکے، 25جاں بحق

عراق کے مختلف علاقوں میں جمعے کو میں یکے بعد دیگرے متعدد بم دھماکوں کے نتیجے میں  کم از کم 25 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق  پولیس حکام نے بتایا کہ بغداد  کے جنوبی ضلع شیولا  میں ایک پرہجوم ریسٹورنٹ اور صوبے دیوانیہ میں فٹبال اسٹیڈیم   کے نزدیک کیے گئے کار بم  دھماکوں میں18 افراد ہلاک  ہوگئے۔ شیعہ اکثریتی علاقے محمدیہ  میں بھی ایک کار بم دھماکے میں 6  جبکہ دجالہ میں سڑک  کنارے بم دھماکوں  میں3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔  زخمیوں کو فوری طورپر اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا۔  فوری  طورپر کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
دریں اثنا عراق میں بحری جہاز ڈوبنے سے 15افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے، جہاز میں 80 سے زائد افراد سوار تھے۔ تفصیلات کے مطابق بغداد کے دریائے دجلہ میں بحری جہاز پر ہوٹل قائم کیا گیا تھاجس پر80 سے زائد افراد سوار تھے ۔ متعدد افراد لاپتہ ہیں جبکہ 15ہلاکتوں کی تصدیق کی جاچکی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔لاپتا افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ جہاز میں سوار زیادہ تر افراد کا تعلق عراق سے ہے جبکہ متعدد غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
ایکسپریس نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago