Categories: مشرق وسطی

شام میں چھ فلسطینی پناہ گزیں شہید کر دیے گئے، مہاجر کیمپوں کا محاصرہ جاری

شام میں مہاجر کیمپوں میں رہنے والے فلسطینیوں کا کڑا امتحان جاری ہے۔ شامی فوج کے طویل محاصرے میں خوراک اور ادویات کی قلت کے شکار فلسطینیوں کو آئے روز گولہ باری اور فائرنگ کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

ہر گزرتے دن کے ساتھ شامی تنازع میں وطن چھوڑنے پر مجبور فلسطینیوں کی اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ورکنگ گروپ برائے فلسطینی پناہ گزیں نے بتایا کہ شامی فوج نے خان الشیخ کیمپ اور حسینیہ کیمپ کا محاصرہ سخت کر دیا ہے۔ ادھر یرموک کے گھیراؤ کو 49 دن گزر چکے ہیں اور کیمپ کے رہائشیوں کی حالت بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔
شام کی سرکاری فوج کی جانب سے فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید چھ فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے ، شہید ہونے والوں میں خمیس عزیز جیش الحر اور سرکاری فوج کے درمیان جھڑپوں کی زد میں آ کر چل بسے، وہ فلسطینی ریڈ کراس کے شامی ونگ کے کارکن تھے۔ یرموک کیمپ کے عمر عدنان مصلح کو روڈ 30 پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ گولہ باری کی زد میں آکر زخمی ہونے والے علی العادی بھی شہادت پا گئے، ان کا تعلق بھی یرموک کیمپ سے تھا۔ یرموک کیمپ کے ہی احمد فاروق الزین بھی گزشتہ پیر کے روز کیمپ پر کی گئی گولہ باری میں زخمی ہوئے تھے جو آج زخموں کی تاب نہ لا سکے۔ اسماعیل غازی دمشق کے قریبی علاقے زملکا سے تعلق رکھتے تھے۔ انہیں دمشق کے مضافات میں ہی شہید کیا گیا۔ شہید ہونے والے چھٹے فلسطینی عبد الرحمن محمود رزق تھے جن کا تعلق العائدین مہاجر کیمپ سے تھا۔
ورکنگ گروپ برائے فلسطینی پناہ گزیں نے بتایا کہ خان الشیخ کیمپ کی مشرقی جانب دو راکٹ داغے گئے ہیں جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ شامی سرکاری فوج کیمپ کے اطراف اور دروشا کے علاقے میں گشت کر رہی ہے اور علاقے کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔ حسینیہ کیمپ پر بھی متعدد راکٹوں کے گرنے کی اطلاعات ہیں۔ کیمپ کے علاقے السوق میں ھاون طرز کے تین راکٹ داغے گئے جن سے کچھ افراد زخمی ہو گئے ۔ اس راکٹ حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دوسری جانب اس کیمپ کے باسیوں کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں، شامی فوج کے مسلسل 76 روز سے جاری محاصرے نے لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت کا شکار کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج علی الصبح یرموک کیمپ کے قریب فری سیرین آرمی اور سرکاری فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہو گئیں۔ جھڑپیں شاہراہ فلسطین سے شروع ہوئیں اور شاہراہ راما تک پھیل گئیں۔ اس دوران فضاؤں میں شامی جنگی طیارے گشت کرتے رہے۔ کیمپ میں ھنگامی حالت کی نافذ کردی گئی۔ 49 روز سے جاری شامی فوج کے محاصرے نے کیمپ کے رہائشیوں پر فاقوں پر مجبور کر دیا ہے۔ کیمپ میں مریضوں کی حالت ناگفتہ بہ ہو چکی ہے۔
ورکنگ گروپ کے مطابق دنون کیمپ میں بھی ھنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے درمیان شدید خوف و ہراس چھایا ہوا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago