پولیس کے مطابق کراچی کے اولڈ ایریا کے مصروف کاروباری علاقے کھارادر جوڑیا بازار کی بانٹوا گلی میں موٹرسائیکلوں پر سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے تاجر عمران یوسف کو ہلاک کردیا، مقتول نے اپنی حفاظت کیلئے سیکورٹی گارڈ ساتھ رکھا ہواتھا، گھات لگا کر کیے گئے حملے میں سیکورٹی گارڈ شہزاد زخمی ہوگیا، واقعہ صبح ساڑھے نو بجے پیش آیا۔
لانڈھی کے علاقے شیرپاؤ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی ذوالفقار علی جاں بحق ہوگیا۔
اس کے کچھ دیر بعد سچل کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر عباس ٹاؤن میں کچرا کنڈی سے افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاشیں ملیں، پولیس کے مطابق انہیں اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔ علاوہ ازیں بن قاسم کے علاقے میں ایک گودام کے قریب فائرنگ سے حضرت عمر نامی شخص ہلاک ہوگیا۔
جیو نیوز
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید