Categories: مشرق وسطی

شام: فوجی فیکٹری کے باہر کار بم دھماکے میں 54 افراد کی ہلاکت

شام کے وسطی علاقے میں ایک فوجی فیکٹری کے نزدیک بس اسٹاپ پر دو روز پہلے ایک بم دھماکے میں چون افراد کی ہلاکت کی اطلاع سامنے آئی ہے۔
لندن میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے جمعہ کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ وسطی شہر حماہ کے نزدیک واقع گاؤں البراق میں بدھ کو بم دھماکا ہوا تھا۔ اس علاقے پر شامی فوج کا کنٹرول ہے اور اسی وجہ سے بم دھماکے کی اطلاع تاخیر سے منظر عام پر آئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ بس اسٹاپ پر بارود سے بھری ایک منی بس کو دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا۔ اس وقت وہاں فیکٹری کے ملازمین چھٹی کے بعد گھر جانے کے انتظار میں کھڑے تھے۔ مرنے والوں میں گیارہ خواتین بھی شامل ہیں۔رامی عبدالرحمان کے مطابق اس فیکٹری میں فوج کے لیے ساز وسامان تیار ہوتا ہے لیکن ہتھیار نہیں بنائے جاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ”مرنے والے وزارت دفاع کے ملازمین تھے اور وہ تمام سویلین تھے۔ بم دھماکے میں فوج سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا”۔

شام کے سرکاری میڈیا نے بدھ کی رات اس دھماکے کی اطلاع دی تھی اور کہا تھا کہ دہشت گردوں نے ایک فیکٹری کے نزدیک بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ اس نے یہ نہیں بتایا تھا کہ اس فیکٹری میں کیا تیار ہوتا ہے اور نہ اس نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں اطلاع دی تھی۔

ابھی تک کسی گروپ نے اس بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی لیکن یہ حملہ بھی شام میں فوج اور سکیورٹی سروسز پر جنگجوؤن کے حملوں کی طرح کا تھا۔ شام میں القاعدہ سے وابستہ ایک گروپ النصرۃ محاذ نے حالیہ مہینوں میں متعدد بم حملوں کی ذمے داری قبول کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے النصرۃ محاذ کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔

درایں اثناء شام کے دارالحکومت دمشق کے مختلف علاقوں میں سرکاری فوج اور باغی جنگجوؤں پر مشتمل جیش الحر کے درمیان جمعہ کو مسلسل تیسرے روز شدید لڑائی جاری ہے۔ سرکاری فوج نے دمشق کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں گولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے اور اس سے معظمیہ میں چھے افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago