Categories: مشرق وسطی

ترکی: امریکی سفارتخانے کے سامنے دھماکہ،2ہلاک

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں امریکی سفارتخانے کے باہر دھماکےکے نتیجے میں ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا خود کش بم بار نے کیا، جائے وقوعہ سے ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کر کے ہلاک ہونے والے افراد کی لاش اسپتال منتقل کر دی ہے۔ اسی علاقے میں کئی اور ممالک کے سفارتخانے بھی واقع ہیں۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ خیال ظاہرکیا جارہا ہے کہ دھماکے کے پیچھے القاعدہ یا کرد باغی گروپ ملوث ہے۔

درایں اثنا ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں امریکا کی جانب سے دی گئی معلومات پر اسامہ بن لادن کے داماد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترک میڈیا کے مطابق اسامہ بن لادن کے داماد سلیمان کو ترکی کے شہر انقرہ سے گرفتار کیا گیا۔ ترک سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ سلیمان ترکی میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

ترک میڈیا کے مطابق سلیمان کے انقرہ میں ہونے کی خبر ترکی کی نیشنل انٹیلجنس آرگینائزیشن کو امریکا کی جانب سے دی گئی جس کے بعد ترک سیکیورٹی فورسز نے انقرہ کے علاقے کنکایا میں واقع ایک ہوٹل میں چھاپہ مار کر اسے گرفتار کیا۔ سلیمان سعودی عرب سے ترکی میں جعلی پاسپورٹ کے ذریعے داخل ہوا۔

واضح رہے کہ 2008 میں بھی استنبول میں امریکی قونصلیٹ کے باہر دھماکے میں 6 افر ہلاک ہو گئے تھے۔

modiryat urdu

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

3 hours ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago