Categories: پاکستان

خسرہ سے پانچ سو بچے ہلاک

پاکستان کے صوبہ سندھ میں سینکڑوں بچوں کی جان لینے کے بعد خسرہ کی وباء نے پنجاب کا رخ کر لیا ہے جہاں اس سے اب تک نو بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔
وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے انتظامیہ کو صوبے میں خسرے کے خاتمے کے لیے ویکسینیشن کو یقینی بنانےاور ایمرجنسی پلان مرتب کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
تاہم اس کے باوجود متاثرہ بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک صوبے میں چودہ سو بچے اس وباء کا شکار ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب، انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے ملک میں خسرہ سے پانچ سو بچوں کی اموت کی تصدیق کی ہے۔
ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وباء پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ خسرہ نے پنجاب اور فاٹا کے علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جو ایک خطرناک صورتحال ہے۔
کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں غیر معیاری ویکسین پروگرام کے باعث خسرہ بے قابو ہے، ویکسن پروگرام میں کوتاہی کا عمل قابل معافی جرم ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ چند مہینوں میں بالائی سندھ میں خسرہ سے دو سو سے زیادہ بچے ہلاک ہوئے تھے۔
اس کے بعد یہ وباء زیریں سندھ تک بھی پھیل گئی اور ٹھٹہ ، لاڑکانہ، سکھر، کندھ کوٹ، کشمور اور جیکب آباد کے علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
ڈان نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

4 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago