Categories: افغانستان

کابل میں سرحدی پولیس کمپلیکس میں خودکش دھماکا

افغانستان کے دارلحکومت کابل میں پارلیمنٹ روڈ پر بارڈر پولیس کمپلیکس پر خودکش حملہ کیا گیا ہے۔

ایک مقامی پولیس افسر نے اے ایف پی کو بتایا کہ پہلے ایک بڑا دھماکا ہوا جو ایک خودکش کار دھماکا تھا اور اس کے بعد مزید دھماکے اور فائرنگ بھی ہوئی۔

کابل کے سی آئی ڈی چیف محمد ظاہر کا کہنا تھا کہ دو، تین یا چار افراد پر مشتمل ایک دہشت گردوں کے گروپ نے ٹریفک پولیس کی بلڈنگ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ دو بمباروں نے کو داخلی دروازے پر ہی ہلاک کر دیا گیا جبکہ ایک شخص شاید بلڈنگ میں داخل ہوگیا تھا اور فائرنگ کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلا دھماکا بہت زوردار اور اس کے بعد مزید دھماکے اور فائرنگ ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ پرآگ بجھانے والے ٹرک، ایمبیولنس اور پولیس موجود ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ایس ایم ایس پیغام میں اے ایف پی کو بتایا کہ طالبان عسکریت پسند اس حملے کے پیچھے تھے۔ طالبان کے مطابق مذکورہ کمپلکس سے امریکی سکیورٹی ادارے فوجی ٹریننگ کیلیے فائدہ اٹھاتے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکا شدید نوعیت کا ہے اور اس کی آواز دور دور تک سُنی گئی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago