Categories: پاکستان

لاہور: عمارت میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں آگ لگنے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
پاکستان کے سرکاری ٹیلیوژن پی ٹی وی کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب لاہور کے علاقے ، لکشمی چوک میں ایوان مشرق نامی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔جس کے بعد امدادی ٹیمیں وہاں پپہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کی ۔
ہمارے نمائندے کے مطابق ریسکیو 1122 لاہور نے اس واقع میں پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق آگ نے عمارت سے متصل ایک گیسٹ ہاؤس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ ایک بچے سمیت ، چھ افراد اس آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے۔
ریسکیو عملے کا کہنا ہے کہ آگ رات 11 بجے عمارت کی تیسری منزل پر لگی جو پھیل گئی۔
سرکاری ٹی وی نے امدادی کارکنوں کے حوالے سے بتایا کہ عمارت میں پھنسے زندہ افراد کو بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی اور پچاس سے زیادہ افراد جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے ان کو بحفاظت بچا لیا گیا۔
ریسکیو کے کنٹرول روم کے عملے کا کہنا تھا کہ پر قابو پانے کے لیے آگ بجھانے والے عملے اور سازوسامان کے آٹھ یونٹ بیجے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ آگ پر تقریباً تین سے چار گھنٹے میں قابو پا لیا گیا۔
ڈی سی او لاہور نورالامین مینگل نے میڈیا سے بات کرتے ہوے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے لگی تھی۔
ہمارے نمائندے کے مطابق ایوان مشرق عمارت جہاں آگ لگی تھی ایک کمرشل علاقے میں واقع ہے۔
اس عمارت میں دفاتر، گودام اور کچھ رہائشی کمرے ہیں۔اور یہ علاقہ گاڈیوں کی سپئیر پارٹس کے لیے مشہور ہے۔


بی بی سی اردو

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

4 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago