Categories: مشرق وسطی

غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان زخمی

اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی پٹی میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کو زخمی کردیا ہے۔
فلسطین کے میڈیکل ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے جمعہ کو غزہ کی پٹی کے قصبے بیت لاھیا میں سترہ سالہ لڑکے کو ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کیا ہے اور اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے فوری طور پر اپنی اس جارحیت کے حوالے سےکوئی بیان جاری نہیں کیا۔اسرائیلی فوجیوں نے گذشتہ سوموار کو بھی بیت لاھیا کے نواح میں فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں اکیس سالہ فلسطینی کاشت کار شہید ہوگیا تھا۔

21نومبر کو غزہ کی حکمران فلسطینی جماعت حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے سمجھوتے کے بعد سے صہیونی فوج کی کارروائیوں میں چار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیل کی غزہ پر آٹھ روزہ جارحیت کے بعد مصر کی ثالثی میں طے پائے اس معاہدے کے تحت صہیونی فوج نے غزہ کے سرحدی علاقے میں فلسطینیوں کو تین سو گز تک آنے کی اجازت دی تھی جبکہ اس سے پہلے اس نے فلسطینیوں کے اس علاقے کو ان کے لیے ”نوگو زون”قرار دے رکھا تھا۔

صہیونی فوج نے فلسطینی کاشت کاروں کو غزہ اور اسرائیل کے درمیان سرحدی لکیر کی جانب علاقے میں ایک سو گز تک اندر آنے کی اجازت دی تھی لیکن اس معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوجی محض شبے یا خوف کی بنا پر سرحدی علاقے کی جانب آنے والے فلسطینیوں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔


غزہ
العربیہ ڈاٹ نیٹ ،ایجنسیاں

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago