وسطی لندن میں برطانوی انٹلیجنس دفاتر کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

وسطی لندن میں زیر تعمیر بلند و بالا رہائشی عمارت کے ساتھ کھڑی کرین سے ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے دو افراد ہلاک جبکہ دو دوسروں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
برطانوی پولیس نے فضائی حادثے میں دہشت گردی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلی کاپٹر گرنے سے جہاز کے ڈھانچے اور گرنے کی جگہ لگنے والی آگ پر ساٹھ سے زیادہ فائر فائٹرز نے قابو پا لیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں ایک نامعلوم پائیلٹ سوار تھا۔ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے یہ ہیلی کاپٹر یورپ کی بلند و بالا عمارت پر تعمیراتی کام کرنے والی کرین سے ٹکرایا۔ جائے حادثہ برطانوی انٹلیجنس کے دفاتر اور زیر تعمیر امریکی سفارتخانے کے قریب واقع ہے۔ اس عمارت میں خلیجی ملکوں کے متعدد شہریوں نے فلیٹس اور دوسری ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ لگا رکھا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق واکس ہال ٹرین اسٹیشن کے قریب زیر تعمیر عمارت اور دریائے تھیمز کے کنارے ہونے والے اس حادثے میں دو گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی جبکہ پوری فضا میں دھواں پھیل گیا۔


لندن
العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago