Categories: پاکستان

بزرگ سیاستدان پروفیسر غفور احمد چل بسے

پاکستان کے بزرگ سیاستدان اور جماعتِ اسلامی کے نائب امیر پروفیسر غفور احمد کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔
ان کی عمر تراسی برس تھی اور وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔
جماعت اسلامی کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ پروفیسر غفور احمد کا انتقال ان کےگھر پر ہوا اور ان کی تدفین جمعرات کو ہو گی۔
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں پیدا ہونے والے پروفیسر غفور احمد نے 1950 میں سیاست کے میدان میں قدم رکھا اور جماعتِ اسلامی سے وابستہ ہوئے۔
وہ کئی برس تک کراچی میں جماعت کے امیر رہے اور انتقال کے وقت وہ جماعت کے نائب امیر کے عہدے پر فائز تھے۔
وہ انیس سو ستّر کے انتخابات میں پہلی مرتبہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن بنے اور 1972 سے1977 تک جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔
انہوں نے پاکستان کے پہلے متفقہ آئین کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا تھا اور وہ 1977 میں ذوالفقار علی بھٹو اور اپوزیشن جماعتوں کے قومی اتحاد کے مذاکرات کا حصہ بھی تھے۔
قومی اسمبلی کے علاوہ پروفیسر غفور احمد پاکستانی پارلیمان کے ایوانِ بالا کے بھی رکن رہے اور دو ہزار دو میں انہیں سینیٹر بنایا گیا۔
پاکستان کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
سیاست کے ساتھ ساتھ پروفیسر غفور احمد نے تدریس کے شعبے میں بھی خدمات سرانجام دیں اور اکاؤنٹس کی تعلیم دینے والے اہم اداروں سے منسلک رہے۔

بی بی سی اردو

modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago