Categories: مشرق وسطی

مصر: ریفرینڈم کے دوسرے مرحلے میں 71% شہریوں کی نئے دستور کے حق ووٹنگ

مصر میں منعقدہ ریفرینڈم کا دوسرا اور آخری مرحلہ ختم ہونے پر سامنے آنے والے نتائج کے مطابق عوام کی اکثریت نے نئے آئین کی منظوری کے حق میں اپنی رائے دی ہے۔
اخوان المسلمون کے ایک عہدیدار نے تنظیم کے غیر سرکاری نتائج کے حوالے سے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں 64 فیصد شہریوں نے نئی دستوری ترمیم کی حمایت میں ووٹ دیا ہے۔

ادھر مصری اپوزیشن کی جماعتوں پر مشتمل نینشل سالویشن فرنٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ان کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق دستور میں ترمیم کے حق میں زیادہ ووٹ ڈالے گئے ہیں حالانکہ اپوزیشن نے ریفرینڈم ناکام بنانے کے لئے بھرپور مہم چلائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام پسند اس وقت ملک کے حکمران نہیں اور یہی لوگ انتخابی عمل کے نگران بھی تھے۔ لوگوں میں اپنا اثر و رسوخ بھی رکھتے ہیں، ایسے حالات میں ریفرینڈم میں ‘منظور ہے’ کے علاوہ کسی اور نتیجے کی کیونکر توقع کی جا سکتی تھی۔

ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ریفرینڈم میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی۔ ساحلی گورنری مرسی مطروح سے موصول ہونے والے نتائج میں 91.8 فیصد شہریوں نے دستور کے حق جبکہ 8.2 نے مخالفت میں ووٹ ڈالے۔

اسماعیلیہ شہر کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ابتک 201 پولنگ اسٹیشنز سے نتائج موصول ہو چکے ہیں جن میں 179620 یعنی 70 فیصد نے نئے دستور کے بارے میں ‘ہاں’ جبکہ 76905 یعنی 30 فیصد نے ‘ناں’ میں ووٹ دیا۔ المنیا میں بھی 564 پولنگ اسٹشنز کے نتائج موصول ہو چکے ہیں جن میں 84 فیصد شہریوں نے نئی دستور ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالا ہے۔

حسنی مبارک کی آبائی گورنری المنوفیہ میں دستوری ترمیم کے خلاف 382491 جبکہ موافقت میں 363894 نے ووٹ ڈالے۔ اس طرح اس اہم حلقے میں بھی دستوری ترمیم کے حق میں 22 ہزار ووٹ زیادہ ڈالے گئے۔ الوادی الجدید گورنری میں 87.2 نے دستوری ترمیم کے حق میں ‘ہاں’ جبکہ 12.8 نے ‘ناں’ کا ووٹ ڈالا۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق گزشتہ ہفتے ہونے والے ریفرینڈم کے پہلے مرحلے میں 57% شہریوں نے ‘ہاں’ کہ کر ووٹنگ میں حصہ لیا ۔ ججوں کی بڑی تعداد نے ریفرینڈم کی نگرانی کرنے سے معذرت کر لی تھی اس لئے اسے دو مرحلوں میں مکمل کیا گیا۔

یاد رہے کہ ریفرینڈم کا پہلا مرحلہ قاہرہ، اسکندریہ، الشرقیہ، الدقھلیہ، الغربیہ، اسیود، سوہاج، اسوام، شمال سینا اور جنوبی سینا کے علاقوں میں گزشتہ ہفتے منعقد ہوا۔
قاہرہ ۔ رائیٹرز
العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago