Categories: مشرق وسطی

غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 5 فلسطینی کسان زخمی

جنوبی غزہ کی پٹی میں بیت لاھیا قصبے کے قریب تعینات اسرائیلی فوجیوں نے پانچ فلسطینی کسانوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ مقامی آبادی کے مطابق زخمی کسان بیت لاھیا کے شہدا قبرستان سے متصل اپنے کھیتوں میں روزمرہ کی کاشت کاری میں مصروف تھے کہ اسرائیلی فوج نے ان پر فائر کھول دیا۔
غزہ میں وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرۃ نے میڈیا کو بتایا کہ قابض اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے پانچ کسانوں کو درمیانے درجے کے زخم آئے جنہیں علاج کی غرض سے اہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 21 نومبر کو مصر کے توسط سے حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اسرائیل مسلسل جنگ یکطرفہ جنگ بندی کا ارتکاب کرتا چلا آ رہے اور حالیہ واقعہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

جنگ بندی معاہدے کے بعد سے ابتک اسرائیل دو فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کر چکا ہے۔ اسرائیل نے 30 فلسطینی ماہی گیر حراست میں لئے ہیں۔ غزہ کے سمندر میں ماہی گیروں کی متعدد کشتیاں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہو چکی ہیں۔

غزہ ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago