Categories: مشرق وسطی

غزہ: اسرائیلی حملوں سے شہدا کی تعداد 103ہوگئی

غزہ پر اسرائیل کی میزائل اور بم باری پیر کو چھٹے روز بھی جاری رہی جس سے خواتین اور بچوں سمیت مزید 31 فلسطینی شہید ہوگئے۔

گزشتہ 6روز سے جاری وحشیانہ فوجی کارروائی میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد 103 ہو گئی جب کہ 700 سے زائد شہری شدید زخمی ہیں، حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینیوں کواختلاف بھلا کرمتحد ہوجاناچاہئے۔


غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل نے اتوار کی رات سے اب تک غزہ کے 80 مختلف علاقوں پر فضائی اور بحری حملے کئے ۔ اسرائیل نے اپنے حملوں میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔  صیہونی فوج نے تازہ ترین حملہ غزہ شہر کے نواحی علاقے زیتون میں ایک مکان پر کیا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 3 افراد شہید جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے ۔
اسرائیلی بمباری کے باعث اسپتال زخمیوں سے بھرے ہوئے ہیں اور فلسطینی اپنے گھروں میں محصور رہنے پر مجبور ہیں دوسری جانب اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث غزہ میں ادوایات اور غذائی اجناس کی قلت بھی بڑھ گئی ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے حماس کو36گھنٹے کے اندرمیزائل حملے نہ روکنے کی صورت میں غزہ میں بڑی زمینی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔
دوسری جانب مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماس کے رہنما خالد مشعل کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں تمام فلسطینیوں کو اپنے اختلافات بھلا کر متحد ہونا ہوگا، اسرائیل سے امن معاہدہ ہوسکتا ہے لیکن اسرائیلی شرائط پر نہیں۔
غزہ پر اسرائیلی بربریت کے باعث مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورت حال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لئے ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان اور تیونس کے وزیر خارجہ کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون بھی مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں جنہوں نے اسرائیل سے فوری طور پر راکٹ حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم اس کے باوجود اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے مسلسل جاری ہیں۔

 

ایکسپریس نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

8 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

8 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago