سوچنا (Thinking)
Dr. Rapaport, Toward a Theory of Thinking, 1951
W.F. Vinacke, The Psychology of Thinking, 1952
F.C. Bartlett, Thinking, 1958
Max Wertheimer, Productive Thinking, 1959
ان تحقیقات کے ذریعے بے شمار نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔ ایک بات یہ ہے کہ انسانی ذہن کے اندر ہمیشہ این نہایت اہم عمل جاری رہتاہے۔ ماہرین نفسیات اس کو ذہنی طوفان سے تعبیر کرتے ہیں۔ یہ عمل اس وقت پیدا ہوتاہے جب کہ ذہن کسی نئے چیلنج سے دوچار ہوتاہے۔ ایسے وقت میں وہ خود اپنی فطرت کے زور پرمسائل کے نئے حل تلاش کرنے لگتاہے۔ یہ عمل اس امکان کو بڑھادیتاہے کہ پیش آمدہ مسئلہ کو حل کرنے کیلیے کچھ برتر حل آدمی کے سامنے آجائیں:
A process called brainstorming has been offered as a method of faciliating the production of the new solutions to problems…these unrestricted suggestions increase the probability that at least some superior solutions will emerge. (18/357)
یہ ریسرچ بتاتی ہے کہ آدمی جب کسی بحرانی حالت سے دوچار ہوتاہے تو اس کے اندر چھپی ہوئی فطری صلاحیت کے تحت اس کے اندر ذہنی طوفان (Brainstorming) کی ایک کیفیت جاگ اٹھتی ہے۔ یہ طوفان اس کو اس قابل بنادیتاہے کہ وہ پیش آمدہ مسئلہ کا ایک برتر حل (Superior Solution) دریافت کرلے اور مسئلہ کا برتر حل معلوم ہوجانے کے لیے کامیابی اتنی ہی ممکن ہوجاتی ہے جتنا شام کے بعد صبح کا آنا۔
اللہ کا یہ معاملہ کیسا عجیب ہے کہ اس نے مشکلات کو ہماری ترقی کا زینہ بنادیا۔
’’کتابِ زندگی‘‘ از مولانا وحیدالدین خان (ص:۹)
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…