مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہفتے کی شام اسرائیلی فوج کی کارروائی میں اسلامی جہاد کےعسکری ونگ القدس بریگیڈ کے ایک کمانڈر محمد سعید شکوکانی نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ حملے میں تین مزاحمت کار زخمی بھی ہوئےہیں۔ شکوکانی اور اس کے ساتھیوں کو صہیونی فوجیوں نے ساحل غزہ کے قریب واقع فلسطینی مہاجرکیمپ میں جنگی جہازوں کےذریعے حملے کا نشانہ بنایا۔
قبل ازیں مشرقی غزہ میں التفاح کالونی میں اسرائیلی فوج کی گولہ باری سے ایک فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی تھی، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں تاہم حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
ادھر الشجاعیہ کالونی میں بھی اسرائیلی فوج نے فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک گروپ کو نشانہ بنایا تاہم مزاحمت کار محفوظ رہے ہیں۔ ہفتے کے روز ہونے والے اسرائیلی جارحیت میں کم سے کم پانچ افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید