Categories: مشرق وسطی

ٹوکیو: شامی تنازعے پر غور کے لیے 60 ممالک کے مندوبین کا اجلاس

جاپان نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ اس ماہ دنیا بھر کے ساٹھ ممالک سے تعلق رکھنے والے قریباً ایک سو پچاس مندوبین کا ٹوکیو میں اجلاس ہو گا جس میں شامی تنازعے پر غور کیا جائے گا۔

جاپان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اجلاس میں شامی حزب اختلاف کی حمایت کرنے والے دوستان شام گروپ میں شامل ممالک کے سنئیر سرکاری عہدے دار شرکت کریں گے۔

وزارت خارجہ کے ایک سنئیر عہدے دار نے کہا کہ قبل ازیں دوستان شام گروپ سے تعلق رکھنے والے ممالک کے چار اجلاس ہو چکے ہیں۔اپریل میں پیرس میں، جون میں واشنگٹن، جولائی میں دوحہ اور ستمبر میں ہیگ میں ہوا تھا۔

اس عہدے دار کے بہ قول ان سابقہ اجلاسوں میں پچاس ممالک کے قریباً ڈیڑھ سو مندوبین نے شرکت کی تھی اور ہمیں توقع ہے کہ اتنی ہی تعداد میں دوستان شام ممالک کے سنئیر عہدے دار ٹوکیو اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس اجلاس کے ایجنڈے اور تاریخ کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔

جاپان کے کابینہ کے چیف سیکرٹری اسامو فوجی مورا نے سوموار کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ”اس اجلاس کا مقصد شام کے خلاف پابندیاں عاید کرنے والے ممالک کے دائرہ کار کو بڑھانا ہے اور شامی حکومت پر دباؤ کو موثر بنانا ہے۔

واضح رہے کہ جاپان نے اپنے ہاں شامی صدر بشارالاسد اور دوسرے حکومتی عہدے داروں کے اثاثے منجمد کرلیے تھے اور جولائی سے شام کے لیے اپنی سرکاری فضائی کمپنی کی پروازیں بھی بند کردی تھیں۔

جاپان کی کیوڈو خبر رساں ایجنسی نے جمعرات کو قاہرہ سے شامی وزارت خارجہ کے حوالے سے اطلاع دی تھی کہ ٹوکیو اجلاس کو ملتوی کر دیا جائے لیکن جاپانی حکومت کے ایک عہدے دار کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد ہو گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago