Categories: مشرق وسطی

منامہ میں 5 سلسلہ وار دھماکے، دو ایشائی باشندے جاں بحق

خلیجی ریاست بحرین کے دارالحکومت منامہ میں پیر کے روز سلسلہ وار پانچ بم دھماکوں میں دو ایشائی باشندے جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔ منامہ دھماکوں میں دیسی ساختہ بم استعمال کیے گئے۔ چار بم کوڑے کے ڈھیر جبکہ ایک کار میں پھٹا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق منامہ کے ضلعی پولیس چیف نے بتایا کہ سوموار کے روز دارالحکومت کی ایک مصروف شاہراہ پر واقع القضیبیہ اور العدلیہ کے علاقوں میں زور دار دھماکے ہوئے۔ پولیس چیف کے بہ قول یہ دھماکے دیسی ساختہ بموں سے کیے گئے جن میں دو ایشیائی باشندے جان بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم دھماکے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوا جبکہ دوسرا شخص قضیبیہ میں اوال سیمیناء کے قریب کوڑے کے ڈھیر میں بم پھٹنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال کے راستے میں چل بسا۔ تیسرا شخص جو کہ ایک خاکروب بتایا جاتا ہے العدلیہ کے مقام پر اس وقت بم پھٹنے سے زخمی ہوا جب وہ سڑک کنارے کوڑے کی صفائی کر رہا تھا۔

ادھر بحرینی میڈیا کےمطابق کالعدم تنظیم بحرین فریڈم موومنٹ اور اپوزیشن رہ نما قاسم الھاشمی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر حکومت کےخلاف اشتعال انگیز بیانات تحریر کیے گئے ہیں، جن میں حکومت کےخلاف اسلحہ کے استعمال جیسے اشتعال انگیز نعرے بھی شامل ہیں۔

حکومت مخالف لیڈر قاسم الہاشمی نےاپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ پر حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ہم اپنے شہداء کاخون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ چاہے کچھ بھی ہو جائے ہم اپنے حقوق حاصل کرکے رہیں گے اور انتقام لیں گے‘‘۔

خیال رہے کہ بحرین پچھلے ڈیڑھ سال سے اندرونی شورش کا شکار چلا آ رہا ہے تاہم خلیجی ممالک کی مداخلت کے باعث حکومت کے خلاف شورش کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

منامہ ۔ محمد العرب
العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago