Categories: مشرق وسطی

شامی باغیوں کا اہم فضائی اڈے پر حملہ

دمشق: شام میں حکومت مخالف باغیوں نے ہفتے کو کہا ہے کہ انہوں نے حکومتی افواج کی جانب سے استعمال کئے جانے والے اہم شمالی فضائی اڈے پر قبضے کے لئے ایک بڑا آپریشن شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ باغیوں کی جانب سے یہ کارروائی شام میں اپوزیشن کے مسقتبل کے اہم مذاکرات سے قبل کی جارہی ہے تاکہ مذاکرات میں ان کا پلڑا بھاری رہے۔
یہ حملہ تفتناز اڈے پر کیا گیا ہے جہان سے حکومتی افواج کے گن شپ ہیلی کاپٹر باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرتے ہیں۔ حکومت نے باغیوں کی کارروائیوں کو پسپا کرنے کیلئے اس اڈے سے فضائی حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔
انٹرنیٹ پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ حملے میں مجاہدین کے ایک گروپ النصرہ فرنٹ کے ساتھ آٹھ بٹالین حصہ لے رہی ہیں۔ وڈیو میں ایک گاڑی پر نصب راکٹ لانچر سے حکومتی افواج کے ٹھکانوں پر فائرنگ کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔
سیریئن ریولوشن جنرل کمیشن نامی نیٹ ورک کے مطابق یہ آپریشن تفتناز ایئربیس سے قبضہ ختم کرانے کیلئے کیا گیا ہے۔ دوسری شامی جنگ پر نظر رکھنے والی انسانی حقوق کی ایک آبزرویٹری نے کہا ہے کہ ادلیب صوبے میں باغیوں نے نئے علاقوں پر قبضہ کرلیا ہےاور اب وہاں شدید لڑائی جاری ہے۔
لاشوں کی بے حرمتی
انسانی حقوق کے ایک شامی گروپ نے ہفتے کو ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں حکومت کے حامی فوجیوں کو باغیوں کو قتل کرتے اور ان کے کان کاٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اس سے قبل شامی باغیوں کی جانب سے جاری کردہ ایک وڈیو میں باغیوں کو سرکاری فوج کے ساتھ اسی قسم کا برتاو کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ اس وڈیو نے عالمی تشویش میں بھی اضافہ کردیا ہے۔
ہیومن رائٹس آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے مطابق یہ باغیوں کی جانب سے سرکاری افواج سے تعلق رکھنے والے سپاہیوں کے لاشوں کی بے حرمتی کی وڈیو جاری ہونے کے ایک دن بعد جاری کی گئی ہے ۔
‘ حکومتی افواج نے پہلے ہی دن سے جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کررہی ہے لیکن اب اس کے یہ جرائم دوسری طرف سے کئے گئے عمل کے ردِ عمل میں کسی بھی طرح جائز قرار نہیں دئیے جاسکتے،’ رامی نے کہا۔
ایک وڈیو جو لاتاکیہ کے علاقے میں جولائی کو بنائی گئی تھی میں ایک شخص فوجی لباس میں خنجر اور ایک انسانی کان اٹھائے کیمرے کی طرف دیکھ کر ہنس رہا ہے۔
اسی طرح ایک اور ویڈیو میں سات افراد کی مسخ شدہ لاشوں کو دکھایا گیا ہے۔
ایک اور وڈیو میں دس سپاہیوں کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر انہیں خودکار اسلحے سے فائرنگ کرکے قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ڈان نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago