فیکٹری میں لگی آگ کو بجھانے کیلئے شہر بھر کی فائربریگیڈاستعمال کی جارہی تھیں،کیمیکل کے باعث فیکٹری میں لگی آگ بجھانے میں شدید دشواریوں کا سامنا رہا ، آگ نے عمارت کو بری طرح متاثر کیا اور وہ اب کسی بھی وقت گرسکتی ہے۔
اس صورتحال کے باعث فیکٹری کے مزدور کافی پریشان ہیں اور انھیں اپنا معاشی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ فیکٹری مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے، جبکہ عمارت کے گرنے کے خدشے کے باعث اب امدادی کارروائی بھی روک دی گئی تھیں، چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ عمارت کسی بھی وقت گرسکتی ہے اس لئے امدادی کارروائی روک دی گئی تھیں،فیکٹری بڑی ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے کی کوششیں موثر ثابت نہ ہوسکیں اورپوری عمارت جل کرخاکستر ہوگئی ۔
ادھر فیکٹری مالک خالد قاسم کا کہنا ہے کہ یہ آگ بہت محدود جگہ پر لگی تھی اگر اس پر اسی وقت موثر انداز میں قابو پالیا جاتا تو صورتحال اتنی مخدوش نہ ہوتی اور فیکٹری بچائی جاسکتی تھی،انھوں نے آگ پر قابو پانے کے حوالے سے سی اے اے کی ٹیم کی تعریف کی،مالک نے مزید کہا کہ ابتداء میں پانی تھا تو فوم نہیں تھا اور جب فوم دستیاب ہوا تو پانی نہیں ہے۔
کراچی
جنگ نیوز
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید