Categories: افغانستان

افغانستان: پولیس کی فائرنگ سے 11 شہری ہلاک

کابل(خبرايجنسياں) افغانستان کے صوبہ ارزگان میں اپنے کمانڈر کے حکم پر پولیس نے گیارہ معصوم شہریوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی اسمبلی کے چیئرمین محمد ابراہیم اخونزادہ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی پولیس نے اپنے کمانڈر شیو جائی کے حکم پر ماتا کرو کے علاقے میں گیارہ پشتون شہریوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ کمانڈرز کو غیر ملکی فوج کی بھی معاونت حاصل ہے اور ضلعی انتظامیہ اس کے مقبوضہ بیک گرائونڈ کے باعث اسے گرفتار نہیں کر سکتی۔
انہوں نے صدر حامد کرزئی سے مطالبہ کیا کہ وہ پولیس کمانڈر شیو جائی کو گرفتار کر کے اسکے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو علاقے میں صورتحال بگڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ شیو جائی نے بڑی تعداد میں شہریوں کو گرفتار کر کے انہیں یرغمال بنا رکھا ہے۔
دریں اثناء وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے رپورٹوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ میں چھ طالبان ہلاک ہوئے تھے۔

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago