’’سنی آن لائن‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں فرزندانِ توحید کی موجودگی میں دارالعلوم زاہدان کے فضلاء و فاضلات کے اعزاز میں منعقدہ اکیسویں معنوی و روحانی تقریب دستاربندی و ختم صحیح بخاری کا آغاز ہوا۔ صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی تقریب میں ہزاروں خداپرست اور دین دوست مسلمان شریک ہوگئے جن کا تعلق ایران کے مختلف صوبوں اور آس پاس کے ملکوں سے تھا۔
تقریب کی پہلی نشست کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، کوئٹہ (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے مشہور قاری کی تلاوت کلام پاک کے بعد ’’پیام آوران وحدت‘‘ نامی نظم خواں گروپ نے ایک خوبصورت نظم پیش کی۔ تقریب کا پہلا مقرر ’مولوی عبدالحکیم ناروئی‘ تھے جنہوں نے اسلامی بیداری کے بارے میں اہم گفتگو کی ۔ مولوی عبدالحکیم شرکائے دورہ حدیث کی نمائندگی کررہے تھے۔
مولانا محمدعثمان قلندرزہی، ڈاکٹر مجاہد، رکن پارلیمنٹ یعقوب جدگال اور مولانا احمدناروئی پہلی نشست کے دیگر مکرم مقررین تھے۔ جبکہ دوسری نشست میں مولانا مفتی محمدقاسم قاسمی، شیخ الحدیث مولانا محمدیوسف حسین پور، مولانا نظرمحمد دیدگاہ اور حضرت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید دامت برکاتہم نے شرکا سے خطاب کیا۔
اکیسویں تقریب ختم صحیح بخاری کے پروگرامز کے تفصیلات بعد میں شائع ہوں گے۔
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان