Categories: پاکستان

مولانا اسلم شیخوپوری ساتھی سمیت شہید

کراچی(کراچی اپ ڈیٹس) دھورا جی میں نامعلوم افراد کی جانب سے کار پر فائرنگ کے نتیجے میں معروف عالم دین مولانا اسلم شیخوپوری ساتھی سمیت شہید ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مولانا اسلم شیخوپوری بہادر آباد میں درس کے لیے جارہے تھے کہ دھورا جی کے مقام پر مسلح دہشت گردوں نے ان کی کار AFU655 پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مولانا اسلم شیخوپوری، سفرین، نجم الدین اور وزیر علی قادری شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم مولانا اسلم شیخوپوری اور سفرین راستے ہی میں دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد بہادر آباد میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
مولانا اسلم شیخوپوری کی عمر 54 سال تھی وہ اپنے مکتبہ فکر میں معروف اور بڑے عالم دین تصور کیئے جاتے تھے۔ مولانا نے دین تعلیم جامعة العلوم اسلامیہ بنوری ٹاﺅن سے حاصل کی، ان کے استادوں میں مولانا یوسف بنوری، مولانا یوسف لدھیانوی، مولانا احمد الرحمان دیگر شامل تھے۔ وہ جامعہ بنوری ٹاﺅن سائٹ میں 25 سال تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے اور گذشتہ 7 سالہ جامعہ الرشید میں استاد کی حیثیت سے خدمات دے رہے تھے، وہ عالم ہونے کے ساتھ ساتھ معروف کالم نگار اور کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago