افغان پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دارالحکومت کابل میں بدھ کو خود کش کار بم دھماکا ہوا ہے لیکن اس میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔
یہ دھماکا امریکی صدر براک اوباما کی کابل سے روانگی کے چند گھنٹوں بعد ہوا، وہ منگل کو رات دیر گئے افغانستان پہنچے تھے اور تقریباً سات گھنٹے قیام کے بعد وہاں سے روانہ ہو گئے۔
اس کے بعد کابل میں غیر ملکیوں کے گیسٹ ہاوس کے قریب خود کش کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ امریکی سفارتخانہ کابل شہر کے وسط میں واقع ہے جبکہ جلال آباد روڈ پر فوجی اڈے قائم ہیں۔ افغان طالبان نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انھوں نے دارالحکومت کے مشرق میں ایک اور دھماکے کی آواز بھی سنی جس کے بعد فائرنگ بھی ہوتی رہی۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید