Categories: پاکستان

بلوچستان پرزرداري اور مشرف کي پاليسيوں ميں فرق نہيں،مولانا سميع الحق

کوئٹہ(جنگ نیوز) دفاع پاکستان کونسل کے زيراہتمام اظہار يکجہتي بلوچستان کل جماعتي کانفرنس جاري ہے، کونسل کے سربراہ مولانا سميع الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کے لئے پرويز مشرف اور آصف زرداري کي پاليسيوں ميں کوئي فرق نہيں، تاہم ہم اہل بلوچستان کو يقين دلاتے ہيں کہ ان کے مسائل کے حل کے حوالے سے ملک بھر کے عوام ان کے ساتھ ہيں.
دفاع پاکستان کونسل کے زيراہتمام اظہار يکجہتي بلوچستان کل جماعتي کانفرنس آج دوپہر کو کونسل کے سربراہ مولانا سميع الحق کي زيرصدارت مقامي ريسٹورنٹ ميں شروع ہوئي، کانفرنس کے آغاز پر افتتاحي کلمات ميں مولانا سميع الحق نے کہا کہ موجودہ حکمران بلوچستان کے حقوق دينے ميں بري طرح ناکام ہے.
ان کا کہنا تھا کہ ہم صوبہ کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے ساتھ ساتھ انہيں زخم دينے والوں کي نشاندہي بھي کريں گے .
ان کا يہ بھي کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل محض کميٹيوں اور پيکيجز اور معافي مانگنے سے حل نہيں ہوں گے، صوبے ميں صوبائي خودمختاري کو يقيني بنايا جائے اور يہاں کے عوام کو ان کا جائز حق ديا جانا چاہئے،وہ صوبے کے عوام کو يقين دلاتے ہيں کہ ملک بھر کے عوام ان کے ساتھ ہيں.
بلوچستان کے مسئلے پر امريکي کانگريس کي قرارداد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ يہ قرارداد ہماري خودمختاري اور آزادي پر حملہ ہے، کل جماعتي کانفرنس کے مقاصد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آج کي کل جماعتي کانفرنس کاايک مقصد امريکہ، بھارت اور اسرائيل کوصوبے ميں نيا کھيل کھيلنے سے روکنا بھي ہے، کيوں کہ امريکہ افغانستان سے فرار ہوتے ہوئے پاکستان کو توڑنے کي گھناوني سازش کررہا ہے.

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago