ممتاز عالم دین علامہ احمد میاں حمادی‘ مفتی محمد طاہر مکی اور دیگر نے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی جانب سے داڑھی اور پگڑی کا مذاق اڑانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے جامعہ ندوة العلوم ختم نبوت میں ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ داڑھی اور پگڑی کا مذاق اڑانے والے شاید یہ بھول گئے کہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہٰ الا اللہ کے نام پر پاکستان حاصل کیا گیا تھاورنہ انڈیا میں نماز‘ روزے‘ حج اور دیگر اسلامی امور پر نہ اس وقت پابندی تھی اور نہ آج ہے پھر کیا وجہ تھی کلمہ کا نعرہ لگا کر ملک حاصل کرنے کی؟
اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ملک اسلا کے ہی نام پر بچایا جاسکتا ہے لادینی قوتیں پاکستان کو سیکولر ملک بنانا چاہتی ہیں لیکن مسلمان کبھی اسے برداشت نہیں کریں گے‘ عام انتخابات میں مسلمان اسلام دوست قوتوں کو کامیاب کریں سیکولر ذہنیت کے حامل سیاسی لیڈروں کو ووٹ نہ دیں۔
علامہ احمد میاں حمادی نے کہا کہ قادیانی لادینی قوتوں کو پاکستان میں سپورٹ کررہے ہیں اس لیے عوام اور مسلم سیاستدان سوچ سمجھ کر سیاسی جماعتوں کی حمایت کریں اسلام دشمن سیاسی جماعتوں کو پس پشت ڈالیں قادیانی سازشوں پر نظر رکھیں۔
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…