پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر علی ماجد برطانیہ میں پہلے نابینا جج مقرر

لندن (آئی این پی)پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر علی ماجد نے نابینا پن کو آڑے نہیں آنے دیا اور اپنی زندگی کی تمام تر مشکلات کے باوجود ناممکن کو ممکن کردکھایا۔ وہ برطانیہ میں دنیا کے پہلے نابینا جج ہیں۔
پاکستانی نژاد ڈاکٹر علی ماجد دنیا کے پہلے نابینا جج ہیں جو 14 سال سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور جج کی حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ڈاکٹر ماجد سیکنڈ ایئر کے طالب علم تھے تو قدرتی طور پر انکی بینائی ختم ہوگئی لیکن انہوں نے تمام مشکلات کے باوجود تعلمی سرگرمیاں جاری رکھیں اور پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کرنے کے بعد برطانیہ سے ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کرلی۔
ڈاکٹر ماجد کے لئے 2003 میں برطانوی ہاؤس آف کامن میں ایک قانون پاس ہوا جس کے بعد نا بینا شخص بھی جج کے فرائص سر انجام دے سکتاہے۔
دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے والے ڈاکٹر ماجد پاکستان میں نابینا افراد کے لئے روزگار میں خصوصی معاونت کر رہے ہیں اور وہ ان کے لیے اسپتال بھی بنانا چاہتے ہیں جہاں غریب نابینا افراد کا مفت علاج کیا جائے گا۔
ڈاکٹر امیر علی ماجد کو حکومت پاکستان کی طرف سے ستارہ امتیاز اور امن ایوارڈبھی مل چکا ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

4 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago