Categories: مشرق وسطی

غزہ میں ایک کار پر اسرائیلی میزائل حملے میں دو فلسطینی شہید

غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین) فلسطین کے ساحلی شہر غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے جنگی طیارے کے ذریعے داغے گئے ایک میزائل حملے میں ایک کار میں سوار د و فراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج کے ایک جنگی طیارے نے جمعرات کی شام غزہ کے وسط میں شاہراہ عمرمختار ایک کار پر میزائل داغا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ میڈیکل ذرائع کے مطابق دونوں شہداء کی میتوں اور زخمیوں کو غزہ کے الشفاء اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں شہداء کی شناخت عصام اور صبحی البطش کے ناموں سے کی گئی ہے۔
ادھر اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کےعسکری ونگ القسام بریگیڈ  کے مطابق صبحی البطش کا تعلق القسام بریگیڈ سے ہے جبکہ دوسرے شہید کا تعلق ایمن جودہ بریگیڈ سے بتایا جاتا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض صہیونی فوج کے جنگی طیارے اور بغیر پائلٹ کے جہاز غزہ کی فضاء میں مسلسل محو پرواز ہیں جس سے عام شہریوں میں سخت خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago