Categories: مشرق وسطی

یمن میں انتقالِ اقتدار کا معاہدہ

رياض(بى بى سى) یمن کے صدر علی عبداللہ صالح نے اپنے اقتدار کے خلاف نو ماہ سے جاری احتجاج کے بعد ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں جس کے تحت وہ اپنے اختیارات نائب صدر کو منتقل کردیں گے۔
ادھر امریکی صدر نے اس قدم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ یمن کے عوام کے لیے اہم ہے۔
انتقالِ اقتدار کا معاہدہ یمن کے پڑوسی چھ خلیجی ممالک کی کوششیوں سے تیار کیا گيا ہے اور یمنی صدر نے اس پر سعودی عرب میں دستحط کیے جس کے بعد ان کا تیس سالہ اقتدار اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا۔
اس سے پہلے بھی کئی بار اس طرح کے معاہدوں پر اتفاق کرنے کی کوششیں ہوئي تھیں لیکن اختلافات کے سبب وہ بارآور نہیں ہو سکیں اور آخر وقت پر صالح نے دستخط کرنے سے منع کر دیا تھا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ معاہدے پر دستخط کے بعد علی عبداللہ صالح علاج کی غرض سے سیدھے نیویارک جانے کا ارادہ رکھتے ہیں
معاہدے کے بعد یمنی وزیر خارجہ ابوبکر القربی نے کہا کہ یمن کے لیے یہ ایک اہم دن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ جب پھل پکنے کے بعد ہی توڑا جاتا ہے تو آج ہمیں یمن کے بحران کا حل تلاش کرنے کے سیاسی عزم اور کوششوں کا پھل ملا ہے‘۔
دوسری طرف صدر صالح کے اقتدار کے خاتمے پر یمنی دارالحکومت صنعاء میں ہزاروں نوجوانوں نے جشن منایا لیکن کئی لوگوں نے انہیں احتساب میں چھوٹ ملنے پر مایوسی کا بھی اظہار کیا۔
ان افراد کا کہنا تھا کہ وہ کئی درجن لوگوں کی موت اور پرامن انقلاب کے ہزاروں نوجوانوں کی گرفتاری کے بعد اس معاہدے کے خلاف ہیں اور چاہتے ہیں کہ صدر صالح اقتدار چھوڑیں اور ان پر مقدمہ چلے۔
خیال رہے کہ یمن میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف سخت کارروائیوں میں سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔ علی عبداللہ صالح سنہ انیس سو اٹھہتر سے برسرِاقتدار تھے اور ان کے خلاف پہلے پرامن مظاہرے شروع ہوئے تھے جو بعد میں پر تشدد ہوتے گئے۔
امریکہ کے صدر براک اوبامانے علی عبداللہ صالح کےعہدہ چھوڑنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نےکہا ہےکہ صدر صالح کا یہ قدم يمني لوگوں کے لیےکافی اہم ہے۔
ایک تحریری بیان میں صدر اوباما نےجلد از جلد اس معاہدے پر عمل کرنےکی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ یمن کے لوگوں کےساتھ ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

5 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago