Categories: افغانستان

نیٹو کے حملے میں افغان پولیس اہلکار ہلاک

كابل(بى بى سى) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے جنوبی مغربی علاقے میں بین القوامی فوج کی جانب سے رات کے وقت کیے گئے ایک حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو افغان پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
افغانستان میں پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب غزنی صوبے میں پولیس اہلکاروں نے غیر ملکی فوجیوں کو آگے جانے سے روکا۔
نیٹو فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں واقعے کا علم ہوا ہے اور اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
افغانستان میں رات کے اوقات میں کی گئی نیٹو کی کارروائیاں ہمیشہ ہی متنازعہ رہیں ہیں۔ بدھ کے روز افغان صدر حامد کرزئی نے کہا تھا کہ امریکی اڈوں کے طویل عرصے تک افغانستان میں قیام کی اجازت سے قبل ایسے حملے روکنا ضروری ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago