Categories: مشرق وسطی

شام:سیکیورٹی فورسزکی فائرنگ،34افرادہلاک

دمشق(خبرايجنسياں) نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد احتجاج کرنے والے ہزاروں افرادپر شامی فوج ٹوٹ پڑی،فائرنگ کے نتیجے میں 34 شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
شام میں حقوق انسانی تنظیم کے مبصرین کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے جنوبی صوبے درعا میں پندرہ،ہومز میں چھ،دمشق اور دوما میں ایک ایک شہری کو گولیوں کا نشانہ بنایا، دیگر شہروں میں دس مظاہرین ہلاک ہوئے،یہ تمام لوگ نماز جمعہ کے بعد صدر بشارالاسد کے خلاف احتجاج میں شریک تھے.
مارچ سے شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک دوہزار سے زائد افراد فورسز کے ہاتھوں مارے جا چکے ہیں.
دوسری طرف روس اور ترکی نے امریکی صدر باراک اوباما کے اس بیان کی مذمت کی ہے جس میں انھوں نے بشارالاسد سے فوری طور پرمنصب صدارت چھوڑنے کامطالبہ کیا تھا۔

modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago