غیرملکی خبررساں ادارے کے دعوے کے مطابق جاسوس طیارے نے افغانستان کی سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ سے 2 کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ خارونی گاؤں میں حقانی نیٹ ورک کے زیراستعمال ایک کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا۔ امریکی جاسوس طیارے نے 2 میزائل داغے جس سے ایک مکان اور گاڑی تباہ ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے دعوے کے مطابق امریکی جاسوس طیارے کی جانب سے جب کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا تو اس وقت اس میں موجود افراد سحری کررہے تھے۔ حملے کی سرکاری سطح تصدیق نہیں ہوسکی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 16 افغان عسکریت پسند مارے گئے جبکہ دیگر مرنے والوں میں ازبک، عرب اور پاکستانی جنگجو بھی شامل ہیں۔ حملے میں کمپاؤنڈ اور گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی جبکہ اس حملے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے جن کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ انہیں میران شاہ کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ادھر حملے کے بعد کسی بھی قبائلی کو جائے وقوع پر نہیں جانے دیا گیا۔ امدادی کارروائیوں کے دوران مکان کے ملبے سے متعدد افراد کی کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں حملے کے بعد بھی علاقے میں امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں جس کے باعث امدادی کاموں میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا اورمکینوں میں سخت خوف وہراس پھیل گیا۔
واضح رہے کہ امریکی اور افغان حکام اکثر وبیشتر حقانی نیٹ ورک پر یہ الزامات عائد کرتے رہے ہیں کہ وہ سرحدپار امریکی و ناٹو فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان