Categories: افغانستان

کابل: نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 31 امریکی فوجی ہلاک

کابل(ايجنسياں) مشرقی افغانستان میں نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 7 افغان اور 31 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ طالبان نے ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔
دوسری جانب نیٹو کے تازہ فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے خواتین و بچوں سمیت 8 افغان شہری جاں بحق ہوگئے۔ افغان و نیٹو فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 19 طالبان جنگجوئوں کو ہلاک اور 24 کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ طالبان حملے میں ایک برطانوی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبہ وردک میں نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 7 افغان اور 31 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق نیٹو ہیلی کاپٹر شہری آبادی میں گر کر تباہ ہوا تاہم اس کے گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
غیر ملکی ٹی وی کے مطابق نیٹو ہیلی کاپٹر کی تباہی سے متعدد اتحادی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ ترجمان کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹر اس وقت تباہ ہوا جب وہ دوران جھڑپ اڑان بھرنے کی کوشش کر رہا تھا اور ایک طالبان کمانڈر کے گھر پر گر گیا۔
افغان و نیٹو فورسز نے ضلع سید آباد میں طالبان کے خلاف مشترکہ آپریشن شروع کر رکھا تھا جس میں 8 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ادھر طالبان ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان جنگجوئوں نے نیٹو ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے۔ ترجمان نے 8 طالبان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

4 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago