Categories: پاکستان

’الیاس کشمیری زندہ ہیں‘

اسلام آباد(ايجنسياں) پاکستانی ٹی وی  ڈان نیوز نے دعوی کیا ہے کہ امریکا اور بھارت کو انتہائی مطلوب کالعدم حرکتہ الجہاد الاسلامی کے سربراہ الیاس کشمیری زندہ ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی سیکورٹی اداروں کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ الیاس کشمیری 3 جون کو قبائلی علاقے میں ہونے والے امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں جاں بحق نہیں ہوئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی و امریکی خفیہ اداروں کو الیاس کشمیری کی ہلاکت کا کوئی ثبوت نہیں ملا جس کے بعد وفاقی تحقیقاتی اداروں نے گیلانی انتظامیہ کو اس بات سے آگاہ کیا کہ الیاس سے متعلق خبریں جھوٹ پر مبنی تھیں اور جس باغ میں اس کارروائی کے بعد 9 سے زائد میتوں کی وڈیو دکھائی گئی تھی وہ دشمنوں  کو سراسر دھوکا دینے کی ایک کامیاب کوشش تھی،یہی وجہ ہے کہ کالعدم حرکتہ الجہاد الاسلامی کی جانب سے  مذکورہ سربراہ کی نعش کی کوئی تصویر میڈیا پر جاری نہیں کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے اس طرح حکمت عملی جنگی اصول ہے اس سے قبل 8فروری2010ء کو طالبان کمانڈر حکیم اللہ محسود کے مارے جانے کی بھی تصدیق کی گئی تھی تاہم 6 جنوری 2011ءکو اچانک منظر عام پر آئے اور خوست پر حملہ میں براہ راست شامل رہے۔
ڈان نیوز کو قبائلی علاقوں کے مکینوں سے ملنے والی اطلاعات میں اس بات کا بھی پتا چلا ہے کہ الیاس کشمیری پاک افغان سرحدی علاقے میں پوری طرح متحرک اور القاعدہ تھری ون تھری بریگیڈ کی کمانڈ کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی وزیرداخلہ رحمن ملک نے الیاس کشمیری کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی تھی تاہم ان کا کہنا تھا ابتدائی انٹیلی جنس رپورٹ کے بعد واضح ثبوت کے لیے کائونٹر چیک کیا جارہا ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago