گز شتہ 5دنو ں میں 100سےزائد بے گنا ہ افراد کو قتل کر دیا گیا ہیں کبھی بسو ں پر فا ئرنگ کر کے معصوم شہریوں کو مو ت کی نیند سلا دیا جا تا ہے تو کبھی بھرے بازا ر میں اسے قتل کر دیا جا تا ہے۔ کرا چی کو ایک مر تبہ پھرخون سےغسل دے دیا گیالیکن کو ئی آواز اٹھا نے والا نہیں ہے۔کراچی کو لسانی بیناد پر تقسیم کرنی کی سازش ہور ہی ہےملک پاکستان کا کوئی بھی لیڈر اس قابل نہیں رہا کہ کراچی کے اس مسلے کو کوئی حل نکالیں وہ بچوں کی طرح ایک دوسرے سے چھینا جھپٹیوں میں مشغول نظر آرہے ہیں ایم کیو ایم والے کہتے ہیں قاتل اے این پی ہےاورمقتول ایم کیو ایم ہےاے این پی والے کہتے ہیں قاتل ایم کیو ایم ہیں اور مقتول اے این پی ہے شہر قائد میں تین بڑی پارٹیاں پیپلز پارٹی ، اے این پی اور ایم کیو ایم ایک دوسرے پر کیچڑ اُ چھال رہی ہیں اور دوسری طرف معصوم شہریوں کوقتل کردیا جاتا ہے ۔آئے روز ٹارگٹ کلنگ میں بے گناہ لوگ موت کےگھاٹ اتاردیئے جاتے ہیں۔
ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت انقلاب لانے کی آوازیں دے رہی ہےلیکن انقلاب اُس وقت تک نہیں آسکتا جب تک تمام سیاسی جماعتیں ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر آگے بڑھنے کی کوشش نہ کریں،جب تک سیاستدان ایک دوسرے کےخلاف بیان بازی بند نہ کردیں، کراچی کی ویران سڑکیں، کراچی کی خوشیاں، شا د مانیاں، شہر قائد کو واقعی شہر قائد بنانا کراچی کے سیاسی پارٹیوں کا کام ہےاور ان سیاسی راہنماوں کو ایک پلیٹ فارم پر اگر کوئی جمع کر سکتا ہیں تو وہ آج کے صحافی لوگ ہیں،لیکن صرف غیر جانبدار صحافی!
پاکستان میں تقریباً تمام نیوز چینلز پررات8بجے سے لےکر 12 بجے تک خو ب ڈرامے برا ہ راست چلائے جاتے ہیں نیوز انیکر سینکڑو ں کی تعداد میں بیٹھے ہوئے اپنے پروگرام کیRating بڑھانے میں مصروف عمل ہوتے ہیں لیکن کیا وہ ان سیاسی رہنماؤ ں کو ایک آ واز ، ایک زبا ن نہیں بناسکتے؟کیا وہ شہر قا ئد کو دوبارہ روشنیوں کا شہر نہیں بنا سکتے؟ کیا وہ آ ئے روزملک میں بے گنا ہ افراد کےقتل کو نہیں روک سکتے؟ کر سکتے ہیں !آج کے صحا فی بہت کچھ کر سکتے ہیں!آ ج کے صحا فی پریہ ذمہ داری عائد ہو تی ہےکہ وہ سیا سی رہنماؤ ں کو بلاکراپنےپروگرام کی ریٹنگ بڑھانےکےبجائےانہیں ایک زبا ن اور ایک پلیٹ فا رم پرجمع کر نےکی کوشش کرےاورکراچی کےمسئلےکاخاطرخواہ حل نکالنےکی کوشش کرےاس طرح کراچی میں ولی خا ن با بر جیسے بے گناہ افراد قتل نہیں کئے جائیں گے۔
میر ے قلم سے لکھے گئے حر وف کسی بھی چینل سےتعلق رکھنےوالےا نکر ز کے پا س چلے جا ئیں وہ اس پر ضر ور سو چے اور کر ا چی کے حا لا ت کو درست سمت پر لےجا نے میں اپنا کر دا ر ادا کرے ۔
The News Tribe
مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام
ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا
مفاہمتی معاہدے پر دستخط سے ایرانی عوام خوش ہیں / ایک خوشحال اور بہتر ایران…
کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…
زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…
مولانا مفتی محمدقاسم بنیکمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام