Categories: پاکستان

کالعدم تنظیم سے تعلق کا الزام،پاک آرمی کا بریگیڈیئر گرفتار

اسلام آباد(العربیہ ڈاٹ نیٹ) پاکستان آرمی کے ایک حاضر سروس بریگیڈیئر کو ایک کالعدم تنظیم سے روابط استوار کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل اطہر عباس نے ایک نجی ٹی وی چینل کو بتایا ہے کہ بریگیڈیئرعلی خان کو ایک کالعدم اسلامی تنظیم حزب التحریر سے روابط کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے اوران سے تفتیش کی جارہی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار بریگیڈیئر علی خان جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) راول پنڈی میں تعینات تھے اور وہ کالعدم گروپ حزب التحریر کے ساتھ روابط میں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ بریگیڈیئر علی خان سے متعلق فی الحال مزید تفصیل نہیں بتائی جاسکتی کیونکہ ایسا کرنے سے تفتیش کا عمل متاثر ہوسکتا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ فوج میں داخلی اسکروٹنی کا عمل بہت سخت ہے اور فوج کے نظم وضبط کی کسی کو بھی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ایک فوجی عہدے دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ بریگیڈئیر علی خان کسی بڑی سازش میں ملوث نہیں تھے۔ پاک فوج کے کسی اعلیٰ افسر کی کسی کالعدم تنظیم سے تعلق کے شُبے میں یہ پہلی گرفتاری ہے۔
گرفتار بریگیڈئیر کی اہلیہ انجم نے اپنے خاوند پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے اور انھیں فضول قراردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ”ان کے خاوند ایک محب وطن پاکستانی اور دانشور قسم کے انسان ہیں۔ہمارا پورا خاندان فوج میں ہے اور ہم پاکستان سے دغا کا سوچ بھی نہیں سکتے لیکن بدقسمتی سے ہمارے یہاں ایک فیشن سا بن گیا ہے کہ جو بھی افسر نمازی یا باعمل مسلمان ہوتا ہے،اس کا ناتا طالبان یا القاعدہ سے جوڑ دیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے خاوند کو آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سمیت تمام جنرلز جانتے ہیں۔
واضح رہے کہ حزب التحریر ایک غیر متشدد جماعت ہے اور یہ تمام اسلامی ممالک میں خلافت کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔اس کے کارکنان بڑی خاموشی سے برطانیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سرگرم ہیں اور وہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے میل ملاقاتیں کرکے انھیں اپنا موقف بیان کرتے اور انھیں خلافت کے قیام کے لیے کام کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔پاکستان میں حزب التحریر پر 2003ء میں پابندی لگادی گئی تھی لیکن اس کے باوجود اس سے وابستہ کارکنان خاموشی سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ان کے کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے نہیں آئے لیکن بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس جماعت کے بعض جنگجو تنظیموں سے روابط ہیں۔

modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago