زاہدان: سنی طلباء اورعلمائے کرام کی سالانہ کانفرنس کااختتام

زاہدان (سنی آن لائن) ایران کی مختلف یونیورسٹیز سے تعلق رکھنے والے طلباء کی سالانہ کانفرنس احاطہ دارالعلوم زاہدان میں جمعرات ۵ مئی کو منعقد ہوئی۔

علمائے کرام اور دانشوروں سے مشترکہ کانفرنس کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے ہوئی۔
جامع مسجد مکی میں منعقد ہونے والی کانفرنس جو شب جمعہ عشاء کی نماز تک جاری رہی، میں ہزاروں طلباء و علمی شخصیات کے علاوہ متعدد علماء شریک ہوئے ۔
سالانہ کانفرنس میں دارالعلوم زاہدان اور ملک کے مختلف جامعات کے طلباء نے مقالے پیش کیے جبکہ دینی وعصری تعلیمی اداروں کے طلباء نے خوبصورت اسلامی نظمیں بھی پیش کرکے حاضرین کی داد لیتے رہے۔
مذکورہ کانفرنس میں دارالعلوم زاہدان کے دو اساتذہ نے خطاب کیا جبکہ اختتامی تقریر حضرت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کی تھی۔ مہتمم دارالعلوم زاہدان نے آخر میں دعا کی جس کے بعد کانفرنس اپنے اختتام کو پہنچی۔
کانفرنس کی مکمل رپورٹ عنقریب شائع کی جائے گی۔ ان شاء اللہ
یاد رہے اس سے پہلے مذکورہ کانفرنس کا تاریخ انعقاد تین مارچ کو اعلان ہوا تھا جو بوجوہ متعین تاریخ پر منعقد نہ ہوسکی۔ لیکن الحمدللہ یہ مبارک اجتماع ۵ مئی کو قدرے تاخیر سے منعقد ہوا۔
اس کانفرنس میں اکیڈمک شخصیات اور طلباء قریب سے اپنے علماء و دانشوروں سے ملاقات کرکے ان سے استفادہ کرتے ہیں۔ ایسی کانفرنسز کی بدولت عصری و دینی تعلیمی اداروں کے طلباء کے تعلقات زیادہ مضبوط ہوگئے ہیں جو مستقبل میں قوم کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوں گے۔
modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago