Categories: افغانستان

قندھار جیل سے سینکڑوں قیدی فرار

قندھار(خبرايجنسياں) افغانستان میں حکام نے کہا ہے کہ جنوبی شہر قندھار کی مرکزی جیل سے لگ بھگ پانچ سو قیدی فرار ہو گئے ہیں جن میں زیادہ تر کا تعلق طالبان سے ہے۔

طالبان کے ایک ترجمان قاری یوسف احمدی نے میڈیا کو اطلاع دی ہے کہ ایک منظم منصوبے کے تحت فرار ہونے والے قیدیوں میں لگ بھگ ایک سوطالبان کمانڈر جبکہ دیگر افراد میں بھی زیادہ تر اُن کے جنگجو شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تین سو بیس میٹر یا ایک ہزار پچاس فٹ لمبی اس سرنگ کو انہیں کھودنے میں پانچ ماہ کا عرصہ لگا۔
قندھار جیل میں قیدیوں کی کل تعداد بارہ سو بتائی گئی ہے اور جیل کے ایک نگران غلام دستگیر معیارنے صحافیوں کو بتایاکہ زیر حراست زیادہ تر افراد کا تعلق افغانستان میں جاری شورش یا پھر منشیات کے اسمگلروں سے ہے۔
مقامی حکام نے کہا ہے کہ جیل توڑنے کا واقعہ اتوار کی شب گیارہ بجے پیش آیا اور تما م قیدی خفیہ طور پرجیل کی جنوب سے اندر کی طرف کھودی گئی کئی سو میٹر طویل ایک سرنگ کے راستے فرار ہوئے۔
تین سالوں میں قندھار جیل سے قیدیوں کے فرار کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔
2008ء میں تقریباََ ایک ہزار قیدی اُس وقت فرار ہونے میں کامیا ب ہوگئے تھے جب طالبان جنگجوؤں نے بارود سے بھرے ایک ٹرک کو قندھار جیل کے داخلی دروازے سے ٹکرا دیا اور طاقتور دھماکے سے عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا۔ فرار ہونے والے قیدیوں میں طالبان جنگجو بھی شامل تھے.
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago