Categories: پاکستان

’مشرف کے خلاف وارنٹ پر عمل تیز کیا جائے‘

اسلام آباد(بى بى سى) پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کے مقدمے کی سماعت کرنے والی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے استغاثہ کو ہدایت کی ہے کہ سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ پر تعمیل کے عمل کو تیز کرے۔

ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف لندن میں مقیم ہیں اور وہ بےنظیر بھٹو کے قتل کے مقدمے میں حکومت پاکستان کو مطلوب ہیں۔
سابق فوجی صدر پر الزام ہے کہ وہ بے نظیر بھٹو کو مناسب سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہے تھے۔
سنیچر کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے اندر مقدمے کی سماعت کے بعد سرکاری وکیل چوہدری ذوالفقار علی نے بی بی سی کو بتایا کہ عدالت نے مقدمے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کے لیے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی گرفتاری کے وارنٹ پر تعمیل کے عمل کو تیز کریں۔
سرکاری وکیل چوہدری ذوالفقار نے کہا کہ انہوں نے عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اس ورانٹ پر جلد تعمیل کرائی جائے گی اور اگلی پیشی پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کو برطانوی محمکہ داخلہ کی جانب سے موصول ہونے والے خط کی نقل بھی پیش کی گئی جس میں حکومت پاکستان کو بتایا گیا ہے کہ مشرف کے خلاف وارنٹ تعمیل کے مرحلے میں ہیں۔
سرکاری وکیل چوہدری ذوالفقار کے مطابق انہوں نے عدالت سے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ملزموں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔
البتہ ان کا کہنا ہے کہ 1972ء کے ملزموں کی حوالگی سے متعلق پاکستان کے قانون کے تحت برطانیہ کی حکومت سے التماس کی گئی ہے کہ وہ پرویز مشرف کے خلاف وارنٹ پر تعمیل کرائے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کی طرف سے جاری ہونے والے وارنٹ کی تعمیل ہونی چاہیے اور برطانوی حکومت کو تعاون کرنا چاہیے لیکن ان کے بقول اب یہ برطانوی حکومت پر منحصر ہے کہ وہ کیا کرتی ہے۔
بے نظیر بھٹو کے مقدمے کی سماعت کرنے والی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف رواں سال فروری میں ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کمیرون نے پاکستان کے دورے کے دوران کہا تھا کہ وہ مشرف کے خلاف ورانٹ گرفتاری کو دیکھیں گے لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ملزموں کے تبادلے کے بارے میں کوئی معاہدہ نہیں ہے۔
عدالت نے مقدمے کی سماعت تئیس دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago